اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یکم دسمبر سے پٹرول 7 اور ڈیزل 6 روپے سستا ہونے کا امکان

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(لاہور نیوز) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آگئی جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کی توقع کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول 7 روپے  جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان  ہے، اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے  کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے