اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو سر راہ لوٹ لیا، ویڈیو سامنے آ گئی

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو سر راہ لوٹ لیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی۔

ڈکیتی کی واردات لاہور کے علاقے اچھرہ میں پیر غازی روڈ پر پیش آئی جہاں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے گلی سے گزرتے ہوئے 2 شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر پاکستانی اور سعودی کرنسی چھین لی۔

ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے