اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹک ٹاکر کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا شدید زخمی

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(لاہور نیوز) ٹک ٹاکر کی ویڈیو بنانے کے دوران فائرنگ سے چودہ سالہ لڑکا زخمی ہوگیا، پولیس نے ملزم واصف کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

اکبری گیٹ کے علاقے میں ٹاک ٹاکر کی فائرنگ سے چودہ سال کا لڑکا زخمی ہوگیا، پولیس نے بتایا ملزم ٹک ٹاک وڈیو بنانے کے لئے گاڑی میں سوار لاہور کی سڑکوں پر ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔

اس دوران لڑکے کی گردن پرگولی لگی اوروہ زندگی اورموت کی کشمکش میں ہے، پولیس نے ملزم واصف کو گرفتارکرکےاس سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ملزم کے خلاف اکبری گیٹ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے