اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ڈاکو رضی شاہ کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں گھات لگائے بیٹھے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزم رضی شاہ مارا گیا۔

پولیس کے مطابق اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو رضی شاہ ہلاک ہوا، ملزم ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس نے دیگر ساتھیوں کی بھی تلاش شروع کر دی ہے۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے