اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مصالحتی مرکز میں مسائل کے حل کیلئے مائنڈ سیٹ کی تبدیلی ضروری ہے: چیف جسٹس عامر فاروق

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مصالحتی مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصالحتی مراکز میں مسائل کو حل کرانے کے لئے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم اب اس طرف بڑھ رہے ہیں کہ ججز، وکلا اور پبلک کا مائنڈ سیٹ تبدیل ہو، عام تاثر ہے کہ مصالحتی مرکز کے بعد وکلا کی پریکٹس متاثر ہو گی، ایسا ہرگز نہیں، مصالحتی مرکز میں کیسز طے ہونے سے پبلک کو فائدہ ہو گا، یہ کم خرچ اور کم وقت طلب ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر مصالحتی مرکز میں مسئلہ حل نہیں ہوتا تو اس کے بعد عدالتیں تو بہرحال موجود ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں 18 ہزار اور ضلعی عدلیہ میں 50 ہزار کیسز زیر التواء ہیں، مصالحتی مرکز کے بعد عدالتوں پر کیسز کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے