اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار، ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(لاہور نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، سٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 59 ہزار 737 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

امریکی کرنسی

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بھی بہتری کا سلسلہ برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 63 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا،ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے اضافے سے 287 روپے کا ہوگیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے