اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کی معمولی کمی

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(لاہور نیوز) حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 06 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 41 اعشاریہ 13 فیصد ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے میں 18اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 26 روپے ، پیاز فی کلو 3 روپے ، زندہ مرغی فی کلو 6 روپے مہنگی ہوئی، دال مسور 3 روپے، دال مونگ اور دال چنا ایک، ایک روپیہ مہنگی ہوئی۔

رواں ہفتے 20 کلو آٹے کا تھیلا 16 روپے مہنگا ہوا، ماچس کی ڈبیہ، سرسوں کا تیل اور آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے