اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(لاہور نیوز) اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.20 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.17 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 14.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سوئی ناردرن کے لیے اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے