اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخی دن، 59 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 59 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرلی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 498 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، سٹاک مارکیٹ میں 306 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 59 ہزار398  پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 701 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 58 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ برقرار ہے،کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 23 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے