اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے۔ برائلر گوشت پھر مہنگا ہونے لگا۔

پولٹری مصنوعات اور موسمی سبزیوں کی خریداری مشکل ہو گئی۔ برائلر گوشت 15 روپے مہنگا ، فی کلو قیمت 499 روپے تک جا پہنچی۔ فارمی انڈوں کے فی درجن نرخ 331 روپے مقرر، پرچون میں انڈے 340 روپے فی درجن تک بیچے جا رہے ہیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 140 ، ٹماٹر 180 ، لہسن چائنہ 800 روپے فی کلو ہے۔ ادرک 800، سبز مرچ 120، پالک 60 روپے فی کلو فروخت، ساگ 70، پھول گوبھی 90 ، مٹر 280 روپے فی کلو ہیں۔ گاجر دیسی 110 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

عوام کہتے ہیں  دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے۔ مارکیٹوں میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا  جس کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا دوہرا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے