اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، تاریخ میں پہلی بار 58 ہزار کی حد عبور

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی لہر جاری ہے جبکہ امریکی ڈالر بھی تنزلی کا شکار ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج  تاریخ میں پہلی بار 100انڈیکس 663 پوائنٹس اضافے کیساتھ 58 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔

سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 668 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 58 ہزار 55 پر آ گیا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر روپے کے مقابلے میں تنزلی کا شکار ہو گیا اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے کیساتھ 57 ہزار 372 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے