اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملے میں 29 روپوش ملزموں کی شناخت مکمل، پولیس کے حوالے

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(لاہور نیوز) جناح ہاؤس حملے میں 29 روپوش ملزموں کی شناخت ہو گئی، عدالت نے 29 ملزموں کو 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 28 نومبر کو ملزموں کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، تفتیشی افسر نے ملزموں کی شناخت پریڈ رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ تمام 29 ملزم شناخت ہو چکے ہیں۔

تفتیشی افسر نے رپورٹ میں کہا کہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے