اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس کار حادثے کے ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(ویب ڈیسک) ڈیفنس کار حادثے میں چھ افراد کی ہلاکت کے ملزم افنان کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی گئی۔

ڈیفنس کار حادثے میں ایک ہی گھرانے کے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے کی سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج شاہد محمود نے ملزم افنان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم افنان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ اب اس مقدمے میں پولیس نے دہشت گردی کی دفعات شامل کردی ہیں، ہم درخواست ضمانت واپس لے رہے ہیں، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کا اندارج ہوچکا ہے، 7 اے ٹی اے کے اندارج کے بعد درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ملزم افنان نے سیشن کورٹ لاہور میں ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست دائر کی تھی، ملزم کے خلاف ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے