اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹیز کی نشاندہی پر سموگ کا باعث بننے والی 60 سے زائد گاڑیاں پکڑی گئیں

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اتھارٹی ترجمان کے مطابق سیف سٹی نے60 سے زائد دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کوڑے کو آگ لگانے والے 15 افراد کو پکڑوا دیا،دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کی نشاندہی سیف سٹی کیمروں سے کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ کوڑے کو آگ لگانے اور دھواں چھوڑتی گاڑیاں کیمروں میں نظر آنے پر فیلڈ فورس کو آگاہ کر رہے ہیں،لاہور کے داخلی وخارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی جرائم کی روک تھام کیساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے بھی مصروف عمل ہے، شہری اپنے ارد گرد فضائی آلودگی پھیلانے والوں کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے