اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہوئے، اس موقع پر سینئر ن لیگی رہنما بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر کے روز تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے