اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، اعجاز چودھری پر فرد جرم عائد

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی، اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور روبینہ جمیل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے سابق وزیر صحت یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے کے گواہان کو 16 دسمبر کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا اور مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے