اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ سیالکوٹ موٹروے : مجرمان کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ سیالکوٹ موٹروے کے مجرمان کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ سیالکوٹ  موٹروے کے مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کیخلاف  اپیلیں آج سماعت کیلئے مقرر کی ہیں، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ  مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مارچ 2021 میں دونوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا، مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے