20 Nov 2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں نے اربوں کما لیے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے کیساتھ 57 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 57 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 415 روپے مالیت کے 31 کروڑ 47 لاکھ 36 ہزار 21 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔