اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موسم سرما کی سوغات مچھلی بھی عوام کی پہنچ سے دور، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(لاہور نیوز) موسم سرما کی سوغات مچھلی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی، قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی قوت خرید انتہائی محدود کردی۔

مچھلی کی قیمتوں میں گزشہ سال کی نسبت  اضافہ ہو گیا، مارکیٹ میں کالا رہو  مچھلی 400 سے600 روپے  فی کلو فروخت ہو رہی ہے،ملہی مچھلی  500 سے 650 روپے  فی کلو دستیاب ہے،بام  مچھلی  400 سے700 روپے فی  کلو جبکہ سوہل مچھلی  1700 روپے فی کلو تک  بیچی جا رہی ہے۔

مچھلی کی قیمتوں میں ہوشربا  اضافے کی وجہ سے عوام کی قوت خرید انتہائی محدود ہو گئی، شہریوں کا کہنا ہے کہ مچھلی بھی قوت خرید سے باہر ہوگئی، مہنگائی کی وجہ سے روز مرہ استعمال کی اشیاء کے ساتھ ساتھ اب تو موسمی اشیاء بھی   پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔

ادھرسنگھ پورہ فش مارکیٹ  کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے کاروبار متا ثر ہو رہا ہے، گزشتہ برس کی نسبت اس سال خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے