اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(لاہور نیوز) سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر ہائی کورٹ نے حکومت کو مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔

جسٹس عاصم حفیظ نے بشپ آزاد مارشل سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں نگران پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جاری کی کہ سانحہ جڑانوالہ پر کمیشن نہیں بنا سکتے۔ رپورٹ حقائق کے منافی ہے لہذا عدالت سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم جاری کرے۔

عدالتی حکم پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق پیش ہوئے اور کہا کہ ہم اس حوالے سے حکومتی و انتظامی عہدیداروں پر مشتمل میٹنگ بلائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے