اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت ملتوی

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، شیر افضل مروت کے معاون وکیل اسامہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت معاون وکیل نے موقف پیش کیا کہ سینئر وکیل شیر افضل مروت پشاور ہائیکورٹ میں ہیں، آج یہاں دستیاب نہیں، عدالت آج سماعت ملتوی کرے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے