اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

 شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کیخلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہٰذا ہائیکورٹ کا 8 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے