اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

العزیزیہ ریفرنسز میں نواز شریف کی پیشی، قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر پیشی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹر ار آفس نے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کر دیا۔

سرکلر کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نواز شریف کی پیشی کے موقع پر مناسب سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں، کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری سکیورٹی پاسز سے مشروط ہو گا۔

سرکلر کے مطابق درخواست گزار کی قانونی ٹیم کے 15 وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے 5، 5 سرکاری وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلہ کی اجازت ہو گی۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30 صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین ان انٹری پاسز سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے