اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹیز کا ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن،8 منچلے گرفتار

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون ویلنگ کرنے والے 8 نوجوان گرفتار کروا دیئے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق لاہور کی مختلف شاہراہوں پر ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز نے کیمروں کے ذریعے ون ویلرز کی خصوصی مانیٹرنگ کی، سیف سٹی کیمروں میں نظر آنے والے ون ویلرز کی فیلڈ فورس کو نشاندہی کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ فیلڈ فورس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 8 ون ویلرز کو گرفتار کیا،ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کو گرفتار کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں۔

سیف سٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،شہری ون ویلنگ کی شکایت فوراً 15 پر کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے