اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومتی اعلان کے باوجود پنجاب میں ماسک کے استعمال کا حکم نظرانداز

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(لاہور نیوز) حکومتی اعلان کے باوجود لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں شہریوں نے ماسک کے استعمال کا حکم ہوا میں اڑا دیا۔

گزشتہ روز پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک ہفتے کے لیے سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے باوجود سرکاری و نجی دفاتر،سکولز ،مارکیٹس ،لاری اڈوں پر شہریوں نے ماسک کا استعمال نہ کیا،ماسک پہننے کی پابندی سے اکثر شہری لاعلم نکلے۔

ضلعی انتظامیہ بھی ماسک کا استعمال یقینی بنانے میں ناکام رہی، حکومت نے احکامات تو جاری کردیئے لیکن ماسک کی افادیت  سے آگہی کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہ کیے گئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  فیس ماسک پہننے کی ایک ہفتے کی حکومتی پابندی پر عمل کرکےعوام  خود  کو سموگ کے مضر اثرات اور دیگر کئی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے