اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم حکمران سانحہ غزہ پر خاموش اور منافقت کر رہے ہیں: سراج الحق

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیل معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مسلم حکمران سانحہ غزہ پر خاموش اور منافقت کر رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کل کے تاریخی غزہ مارچ میں شرکت پر اہل لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لاہور والوں نے ثابت کر دیا کہ انکے دل اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ مارچ میں معذور لوگ بھی موجود تھے، ہر کوئی انسانی جذبے کی وجہ سے لاہور غزہ مارچ میں موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ کل احمد آباد گراؤنڈ میں ایک آسٹریلوی نوجوان نے دنیا کو فری فلسطین کا پیغام دیا، آسٹریلوی شہری مسٹر جون نے بے جان لوگوں کو بیدار کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ غزہ میں آج تک 4300 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں ایسے ہزاروں بچے ہیں جو کفن کے بغیر دفنائے گئے، غزہ کے ملبے میں کتنے آفتاب اور کتنے مہتاب ڈوب گئے، ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کیلئے کوئی چیز موجود نہیں، ہمدردی کے طور پر اسلام آباد کے بچے غزہ مارچ میں شریک ہوں گے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ آج بچوں کا عالمی دن ہے، پاکستان میں کروڑوں بچےغذائی قلت کا شکار ہیں، تھر میں ہر سال غذا کی قلت کی وجہ سے ہزاروں بچے مرتے ہیں، سندھ حکومت گزشتہ 15 سال سے تھر کے بچوں کا مسئلہ نہیں حل کر سکی، دنیا مریخ کی طرف جا رہی ہے، ہم یہاں تعلیم اور صاف پانی سے محروم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے