اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سموگ کے باعث ماسک کا استعمال لازمی قرار

19 Nov 2023
19 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سموگ کے پیش نظر لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں ایک ہفتے کے لئے ماسک کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  فضائی آلودگی کے باعث پنجاب حکومت نے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں تمام شہریوں کو ایک ہفتے کے لیے ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، تمام شہریوں کو ایک ہفتے ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہو گا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ  صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،براہ کرم ایک محفوظ کمیونٹی کے لیے رہنما خطوط پر عمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے