اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں امریکی حکام کی ملاقات نہیں ہوئی: ترجمان پنجاب حکومت

19 Nov 2023
19 Nov 2023

(ویب ڈیسک)ترجمان پنجاب حکومت عامرمیر نےکہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ،اس حوالے سے چوہدری پرویزالہٰی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر ) پر پیغام میں عامرمیرکا کہنا ہے جیل میں کسی بھی قیدی سے ملاقات کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی اجازت درکارہوتی ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کسی غیر ملکی ڈپلومیٹ نے کبھی درخواست نہیں کی، اگرملاقات کی درخواست ہی نہیں آئی توملاقات کیسے ہو گئی، چوہدری پرویزالہٰی جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے اجتناب کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے