اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سموگ کے تدارک کیلئے چین کے ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ

17 Nov 2023
17 Nov 2023

(لاہور نیوز) سموگ کے تدارک کیلئے چین کے ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل کی چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چین کے ماہرینِ ماحولیات کی خدمات سے استفادہ کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر بلال افضل نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب سموگ کے دیرپا حل کے لئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، سموگ پر قابو پانے کے لئے ہمیں چین کی حکومت کا تعاون درکار ہے، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 400 کی خطرناک شرح پر جانے کی صورت میں اس کا واحد شارٹ ٹرم حل مصنوعی بارش ہے، پنجاب حکومت چینی یونیورسٹیوں اور ماحولیاتی اداروں کے ماہرین کے درمیان قریبی رابطہ استوار کرنے کی خواہاں ہے، اگلے ایک ماہ تک سموگ ختم ہو جائے گی لیکن ہم اس مسئلے کا مستقل حل اور آنے والی حکومت کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، لاہور میں سموگ کی حالیہ شدت کی 30 فیصد شرح انڈیا سے چلنے والی ہوائیں ہیں جبکہ 70 فیصد شرح مقامی ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اور گرد و غبار کی وجہ سے ہے۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کے سموگ تدارک کیلئے کیے جانے والے اقدام قابل ستائش ہیں، ہماری حکومت پنجاب میں سموگ کے فوری سدباب کیلئے تکنیکی و فنی اعانت کو تیار ہے، سموگ پر کنٹرول کیلئے چین کے ماہرینِ ماحولیات کے وفود جلد پنجاب کا دورہ کریں گے۔

چینی قونصل جنرل نے لاہور میں ایئر پیوری فِکیشن ٹاور بنانے کی تجویز پیش کی۔ ایئر پیوری فِکیشن ٹاور فضائی آلودگی پر قابو پانے میں معاون ثابت ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے