اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارش: لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپر کر گئے، بجلی بند

10 Nov 2023
10 Nov 2023

(لاہور نیوز) شہر بھر میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوگیا۔

 بارش کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔

 شالیمار کالونی، دھرم پورہ ،باغبانپورہ،گڑھی شاھو، صدر، بھٹہ چوک، بیدیاں روڈ، اسلام پورہ، قلعہ گجرسنگھ، والٹن روڈ ،سلامت پورہ، بھاٹی گیٹ، سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی نہیں ہو رہی ہے۔ بجلی کی بندش سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے