اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور ٹریفک پولیس کی ایپ لاپتہ بچوں کو ورثا سے ملانے کا ذریعہ بننے لگی

09 Nov 2023
09 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ٹریفک پولیس کی ایپ لاپتہ بچوں کو ورثا سے ملانے کا ذریعہ بننے لگی۔ ’’میرا پیارا‘‘ ایپ کے ذریعے 9 سال سے لاپتہ بچی گھر پہنچ گئی۔

لاہور ٹریفک پولیس نے ایپ کے ذریعہ لاپتہ بچوں کی تلاش شروع کر دی۔ "میرا پیارا ایپ" ٹیم نے 9 سال قبل بچھڑ جانے والی 15 سالہ فزیمہ کو اپنوں سے ملوا دیا۔ ٹیم گمشدہ بچوں و افراد کا ڈیٹا  لینے کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو دفتر پہنچی۔ بیورو میں 9 سال سے مقیم سیالکوٹ کی لاپتہ لڑکی سے اہلکاروں کی ملاقات ہوئی۔ بھائی اور دیگر رشتہ دار فزیمہ کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گئے۔

فزیمہ کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانہ نہ تھا، اس نے کہا مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں پھر اپنوں کے ساتھ ہوں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ گمشدہ بچوں کے ورثا "میرا پیارا ایپ" کا وزٹ کریں تاکہ انکے پیارے ان کو مل سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے