اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محسن نقوی نے شاعر مشرقؒ کے مزار کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کر لیا

09 Nov 2023
09 Nov 2023

(لاہور نیوز) مزار اقبالؒ کا سنگ مرمر خراب، سفید دیواروں کی چمک بھی ماند پڑنے لگی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاعر مشرقؒ کے مزار کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کر لیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار اقبال کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے فاتحہ خوانی کی جس کے بعد مزار کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کر لیا۔ پرانا ماربل تبدیل اور عمارت کا اندرونی حصہ بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا علامہ اقبالؒ جیسی عظیم شخصیت کا مزار بھی ان کے شایان شان ہونا چاہیے، بادشاہی مسجد کے بیرونی حصے کو بھی اصل حالت میں بحال کیا جائے۔

ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو شاہی قلعہ کی بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے