اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور بدستور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے

09 Nov 2023
09 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور بدستور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ شہر کے شمالی علاقے سموگ سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

سموگ کے سائے مزید گہرے ہونے لگے۔ شمالی لاہور کے فیکٹری ایریا میں صورتحال بے قابو ہو گئی۔ فیکٹریاں رات کے اوقات میں زہریلا دھواں اگلنے لگیں۔ سموگ انسانی صحت پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ محمود بوٹی، لکھو ڈیر، ترکی روڈ اور بند روڈ شریف پورہ  کے علاقے شدید متاثر ہیں۔ علاقہ مکین بیماریوں اور اذیت کا شکار ہیں۔

علاقہ مکین کہتے ہیں بچے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ متعلقہ محکموں کی کارروائیاں کاغذی ہیں۔ فیکٹریوں میں ٹائر جلا کر ہر طرف کالا دھواں پھیلایا جا رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے سموگ کو آفت قرار دئیے جانے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے عملی اقدامات بے سود ثابت ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے