اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈاکٹر یاسمین راشد ودیگر کی ضمانتوں پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 24 ملزمان کی ضمانتوں پر پراسیکیوشن اور سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 24 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن ضمانتوں پر دلائل مکمل کرے جس پر پراسیکیوشن نے جواب دیا کہ مقدمات کا تفصیلی ریکارڈ موجود نہیں ہے، عدالت تاریخ دیدے آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔

بعدازاں عدالت نے پراسیکیوشن اور سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، صداقت حسین، رفیق خان، اعزاز رفیق سمیت 24 ملزمان نے جیل سے اپنے وکلاء کے ذریعے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے