اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گلبرگ: سٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ گرفتار

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(لاہور نیوز) گلبرگ پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سیف سٹی کی نشاندہی پر گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلیں،5 موبائل فونز، نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

اس حوالے سے ایس پی عمارہ  کا کہنا ہے کہ ملزمان رات کے اوقات میں گلی محلوں میں کھڑی موٹرسائیکلیں چوری کرتے تھے،ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کی سرویلنس سے مجرمان کی گرفتاری میں مدد ملی ہے، شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے