اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کی کارروائی،شہر کی سڑکوں پر کرتب دکھانے والے 11 لڑکے گرفتار

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ڈیفنس سی پولیس نے سڑکوں پر کاروں کی ریس اور خطرناک کرتب دیکھاتے ہوئے 11 کار ریسر گرفتار کر لیے۔

ایس ایچ او ڈیفنس سی نصراللہ کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود کاروں کی ریس لگاتے اور ویڈیو بنا کر گروپوں میں وائرل کرتے ہیں، ملزمان خطرناک مستیاں کرتے اور زندگی داؤ پر لگاتے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او ڈیفنس سی نصر اللہ چٹھہ اور ٹیم کو شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا  جائےگا، اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے کار ریسر کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے