اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کو آج بھی عدالت پیش نہ کیا جا سکا

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(لاہور نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار صدر پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو آج بھی ایف آئی اے سینٹرل کورٹ میں پیش نہ کیا جا سکا۔

ایف آئی اے سینٹرل کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

اڈیالہ جیل حکام نے صدر تحریک انصاف کی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروائی، میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی سفر کرنے کے لیے فٹ نہیں ہیں اس لیے راولپنڈی سے لاہور کا طویل سفر نہیں کرسکتے، طبی بنیادوں پر پرویز الہٰی کو آج ایف آئی اے کورٹ میں پیش نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے آج جیل حکام کو سمن کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے