اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(ویب ڈیسک) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس میں بری کردیا۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پر جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

احتساب عدالت کا فیصلے میں کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کو شواہد نہیں ملے۔

اس سے قبل نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کا ثبوت نہیں، کیس مزید نہیں چلایا جاسکتا ۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر جنرل اس نکتے پر تحریری طور پر لکھ کر دیں، اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو لکھ کردے دیں، کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے