اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(ویب ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ نیب نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری فی الحال مطلوب نہ ہونے کا بیان دیا، ہمیں لفظ فی الحال پراعتراض ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب کا ارادہ تبدیل ہونے پرعدالت کے ذریعے آگاہ کیا جائے کیونکہ حفاظتی ضمانت بنیادی حق ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے وکیل کے بیان پر مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کوئی قانون نہیں کہ کسی ملزم کو گرفتاری سے قبل آگاہ کیا جائے۔

بعدازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے