اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کیخلاف جنگلات اراضی کیس کی تحقیقات دوبارہ شروع

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف جنگلات اراضی کیس کی فائل دوبارہ کھل گئی۔

نیب نے اسلام آباد سمیت 15 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے 25 ستمبر تک پرویز الہٰی سمیت 14 افراد کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی خرید وفروخت کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

نیب کال اپ نوٹس کے مطابق محکمہ جنگلات کی اراضی ایک نجی ٹاؤن کومنتقل کرنے کے کیس میں پرویز الہٰی پھر شکنجے میں آگئے ہیں، راولپنڈی کے نجی ٹاؤن مالکان اور لینڈ ريونیو افسران سمیت 14افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

نیب کے مطابق پرویز الہٰی پر راولپنڈی کے قریب تخت پری جنگل کی اراضی غیر قانونی طور نجی ٹاؤن کو منتقل کرنے کا الزام ہے، نیب نے ان افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات ڈپٹی کمشنرز اسلام آباد، لاہور، کراچی، گوادر، ملتان، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور سے طلب کی ہیں۔

اس کے علاوہ اٹک، شیخوپورہ، جہلم، میانوالی، پاکپتن، فیصل آباد اور ڈی سی گوجرانوالہ سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ان افسران میں جاوید مجید، غلام محمد سکندر، جہانگیرغوری، جمیل احمد، عرفان الہٰی، سید جمال مصطفیٰ، آصف قریشی، انوار الحق، شفقت علی مرزا، تصور حسین، محمد نواز، خالد مسعود اور عبد الظہور شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے