اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چاہتے ہیں ملک میں ایک ہی دن اور جلد از جلد الیکشن ہوں، شازیہ مری

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہم چاہتے ہیں ملک میں ایک ہی دن اور جلد از جلد الیکشن ہوں۔

شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ جس طرح پی پی پی کے چیئرمین کہتے آئے ہیں کہ پی پی الیکشن کے لئے تیار رہتی ہے، مجھے ان لوگوں سے کہنا ہے جو الیکشن سے بھاگ رہے ہیں کہ دیکھو پی پی پی الیکشن کے لئے تیار ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نے مزید کہا ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں ایک دن اور جلد از جلد الیکشن ہوں، پاکستان کو اس کا پسندیدہ نمائندہ چننے کا موقع ملے، یہ بتائیں کہ کون سی پارٹی ہے کہ جس کے شہداء جمہوریت کے لئے شہید ہوئے ہوں، ہماری لاہور میں بھی جو میٹنگ ہوئی اس میں یہ فیصلہ ہوا کہ ہم جلد از جلد الیکشن کی ڈیمانڈ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے