اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب نے غربت کے خاتمے کے عزم، ماحولیاتی تبدیلی میں اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے غربت کے خاتمے کے عزم اور ماحولیاتی تبدیلی میں اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے میدان میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے حکومت کام کر رہی ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں پر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان کو گزشتہ سال ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے