اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت انسداد منیشات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں منشیات فروشی کے سدباب کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیراطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سی سی پی او لاہور،کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹریز صحت، اطلاعات، ہائر ایجوکیشن، سکولز ایجوکیشن اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

دوران بریفنگ وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ تین ہفتے میں مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 18 کلو آئس، 180 کلوہیروئن اور 7 ہزار 100 کلو چرس برآمد کی گئی، پنجاب میں منشیات کا دھندا کرنے والے 310 بڑے ڈیلر گرفتار جبکہ، 600 ہاٹ سپاٹ کلیئر کئے گئے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف مہم میں 7 ہزار 500 ملوث افراد کو گرفتارکیا، بھکاریوں کے بڑے ٹھیکیداروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے جامع پلان طلب کرلیا اور پنجاب بھر میں منشیات کے عادی افراد کے لئے مراکز کے قیام کی پلاننگ کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے این جی اوز سے اشتراک عمل کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نشہ کرنے والوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانا چاہتے ہیں، صوبہ بھر میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے مراکز میں بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے