اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کمیشن آئین کے مطابق فوری انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے، بلاول بھٹو

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق فوری انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے۔

سی ای سی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اجلاس میں آئینی بحران پر بحث ہوئی، الیکشن کمیشن آئین کے مطابق فوری انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی کافی لمبی میٹنگ ہوئی ہے، سی ای سی میں سب نے اپنی رائے دی، ممبران نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے اعتراضات آصف زرداری کے سامنے رکھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام مہنگائی، بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو گا تو الیکٹرول سٹرٹیجی سامنے رکھیں گے، ابھی اپنی حتمی سٹرٹیجی سامنے نہیں رکھ سکتے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے اعتراضات آصف زرداری حل کروائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال تو میاں صاحب سے نہیں کیا گیا آپ نے ایک دن بھی سندھ، بلوچستان میں رات نہیں گزاری تو کیا ان کی ان صوبوں میں دلچسپی نہیں، افسوس صرف ایک جماعت کو نشانہ بنایا جاتا ہے، لاہور شہر میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، پیپلزپارٹی کو باقی جگہوں سے دور رکھنے کیلئے سازش کی گئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں جنرل فیض، ثاقب نثار اور پارٹی کا گٹھ جوڑ بھی سب کے سامنے ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی صرف ایک صوبے تک خود کو محدود سمجھتی ہے، 2013ء میں پیپلز پارٹی کو پنجاب سے غیرجمہوری طریقے سے نکالا گیا، ہمیں پنجاب سے غیرجمہوری طریقے سے نکالنے والے آج نقصان اٹھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک اتحادی بارے کہا جاتا ہے کہ جب مشکل میں پڑتے ہیں تو پاؤں پکڑتے ہیں جب مشکل میں نہ ہوں تو گردن پکڑتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، نوجوانوں کو ایک امید دلانی ہے، عوام الیکشن کمپین میں حصہ لے کر اپنی بھڑاس نکال سکتے ہیں، سیاست میں روایتی طریقہ کار کو چھوڑنا پڑے گا، نوجوانوں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتا ہوں، نوجوانوں کو سیاسی و معاشی طور پرانگیج کرنا پڑے گا، مایوس نوجوانوں کو امید دلانا تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب قوانین کے حوالے سے واضح مؤقف ہے، نیب کو آمر نے بنایا اسے بند کرنا چاہیے، آج سپریم کورٹ کا آنے والا فیصلہ نہیں پڑھا، سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا وہ متوقع تھا، ہمارا مؤقف ہے کہ احتساب سب کا ایک جیسا ہونا چاہیے، نیب مقدمات پرانے ہوں یا نئے، سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، پیپلزپارٹی کیلئے نیب کوئی نئی چیز نہیں ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ 9 مئی سے پہلے ہماری کوشش تھی کہ سیاسی ڈائیلاگ سے الیکشن کا حل نکالیں، کاش وہ ہماری کوشش کامیاب ہوتی تو جمہوریت کیلئے بہتر ہوتا، پی ٹی آئی کے لوگوں نے دفاعی تنصیبات پر حملہ کر دیا تو وہ بات ادھر ہی رہ گئی، ہم ان سیاست دانوں سے بات کر سکتے ہیں جو براہ راست 9 مئی میں ملوث نہیں ہیں، 9 مئی کو لائن کراس کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے