اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا نرسنگ کے شعبے میں بی ایس ایوننگ پروگرام شروع کرنیکا اعلان

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے نرسنگ کے شعبے میں بی ایس ایوننگ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

جناح ہسپتال کے نرسنگ سکول میں بی ایس ایوننگ شفٹ پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نرسنگ سکول میں نرسز کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار کردی گئی ہے، بیرون ملک پاکستانی نرسز کی بہت ڈیمانڈ ہے،  بدقسمتی سے بیرون ملک جانے کی راہ میں رکاوٹیں حائل  رہیں  جنہیں اب آسان کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نرسز بہتر مستقبل کیلئے عربی اور انگلش زبان پر عبور حاصل کریں،اس سے بیرون ملک آپ کو فائدہ ہوگا، پی کے ایل آئی میں نرسز کالج کا آغاز کر رہے ہیں، ملتان میں بھی نرسنگ سکول قائم کیا جائے گا، نرسنگ کے شعبے میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں جنہیں بروئے کار لانا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ   نرسز کے ہاسٹلز کے حالات کافی خراب ہیں ، مجھے امید ہے 3 ماہ میں آپ کے ہاسٹل بہتر ہوجائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے