اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عبوری ضمانت منظور

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت منظور جبکہ توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈزکیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

وکیل بشریٰ بی بی نے موقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی کی دو بجے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات ہے، نیب نے بھی دو بجے کیلئے طلبی کے نوٹسز بھیج دیئے ،گرفتاری مطلوب ہے تو پہلے آگاہ کیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ نیب طلبی کا معاملہ عدالت کا نہیں، توشہ خانہ کیس میں فی الحال بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 26 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی، جبکہ توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے