اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ججز کو قرضوں کی منظوری کیخلاف درخواست پر دستاویزات لف کرنیکی ہدایت

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے 11 ججز کو 36 کروڑ روپے کے بلاسود قرض کی حکومتی منظوری کے خلاف درخواست کیساتھ مصدقہ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے 11 ججز کو بلا سود قرضوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، عدالت عالیہ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کر کے دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت عالیہ نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق  نہ ہونے کا اعتراض ختم کردیا، ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ججز کو قرض دینے سے متعلق مصدقہ دستاویزات بھی درخواست کیساتھ لگانے کی ہدایت کی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ججز کو بلاسود قرضہ فراہم کرنا غیر قانونی اقدام ہے، ججز پہلے ہی بے شمار مراعات حاصل کررہے ہیں، عوام کے ٹیکس کے پیسے کا نگران حکومت بے دریغ استعمال نہیں کر سکتی، درخواست میں چیف سیکرٹری ،سیکرٹری فنانس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگران حکومت کی جانب سے ججز کو قرضے دینے کی منظوری کالعدم قرار دے،عدالت ججز کو قرضے دینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے، پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک ججز کو قرضہ دینے کا اقدام معطل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے