اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملہ، عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت خارج

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے کے کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمہ میں ملزم کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ ہونے کے باعث درخواست خارج کردی، عدالت نے درخواست ضمانت کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہونے پر ملزم کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں بھی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے، اے ٹی سی نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔

خیال رہے کی عمر سرفراز چیمہ پر عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس پر حملے کا الزام ہے، عسکری ٹاور حملے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ جبکہ جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے