اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انسداد دہشتگردی عدالت کا چودھری پرویز الہٰی کا تھیلیم سکین کرانے کا حکم

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(ویب ڈیسک) جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کے تھیلیم سکین کی درخواست منظور کر لی۔

چودھری پرویز الہٰی کے وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کے ذاتی معالج کو تھیلیم سکین کی نگرانی کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی تھیلیم سکین کا خرچہ خود اٹھانے کو تیارہیں، جس پر خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے تھیلیم سکین کرانے کے انتظامات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے