اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کی زیرِ صدارت اجلاس، شاہدرہ فلائی اوور، اکبر چوک کی پیش رفت پر بریفنگ

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں شاہدرہ فلائی اوور، اکبر چوک اور بیدیاں روڈ انڈرپاس کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ شہر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام دن رات کیا جا رہا ہے۔ مجوزہ منصوبے بابو صابو تا نیازی اِنٹرچینج کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز پر جاری ترقیاتی کاموں کی پراگریس پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس ، سنت نگر، تاجپورہ اور گلبرگ کے سپورٹس کمپلیکس رواں ماہ شہریوں کے لیے کھول دیئے جائیں گے۔

کمشنر نے تمام سپورٹس کمپلیکسز کے فارم ایل ڈی اے موبائل ایپلی کیشن میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے